متحدہ اپوزیشن کے جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل

اسلام آباد: اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سے جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست پاکستان پیپلزپارٹی نے کی تھی کیونکہ اس کی قیادت نے 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کی یاد میں ہونے والے جلسہ کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کی درخواست مانتے ہوئے کوئٹہ کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے، اب پہلا جلسہ 18 اکتوبر کو کراچی میں ہو گا۔

اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو طے ہوا تھا، بعد میں اس کی تاریخ تبدیل کر کے 18 اکتوبر کر دی گئی تھی۔

اس تاریخ پر پیپلزپارٹی نے اعتراض اٹھایا تھا کہ سانحہ کارساز کے جلسے کے باعث پارٹی قیادت کوئٹہ نہیں آ سکے گی جس کے بعد پہلا جلسہ کراچی میں طے کر دیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18 اکتوبر کو کوئٹہ کے بجائے اب کراچی میں جلسہ ہوگا جس کی میزبانی پیپلزپارٹی کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ ہوگا جب کہ کوئٹہ جلسہ اب 25 نومبر کو ہوگا۔

اس کے علاوہ 22 نومبر کو پشاور، 13 دسمبر کو لاہور، 30 نومبر کو ملتان اور 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site