یواے ای اور بحرین چین کی ویکسین منظور کرنے والے پہلے ملک بن گئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین چین کی ویکسین منظور کرنے والے پہلے ملک بن گئے۔

اس سے قبل برطانیہ نے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائی این ٹیک کی ویکسین کی منظوری دی تھی اور کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بنا گیا تھا۔

طبی جریدے نیچر کے مطابق یو اے ای فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے 9 دسمبر کو چین کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

اس کے علاوہ کویت نے بھی سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امریکی و جرمنی کمپنیوں کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

متحدہ عرب امارات

خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں سب سے پہلے ابو ظہبی میں 12 دسمبر کو ویکسین کو عام افراد کو لگانا شروع کیا گیا، ابتدائی طور پر نجی ہسپتال نے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز کیا۔

ابوظہبی کے حکام نے شہر کے 18 مختلف مقامات پر موجود سرکاری و نجی ہسپتالوں و طبی مراکز میں ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کردی۔

ساتھ ہی حکام نے ویکسین لگانے کے لیے خصوصی ٹیم بھی بنائی ہے جو یومیہ 5 ہزار افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگانے کی اہل ہے۔

ابو ظہبی کی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ طبی مراکز، ہسپتالوں اور کورونا قرنطینہ سینٹرز کے باہر بنائے گئے اسٹیشنز پر ویکسین لگوانے جائیں یا پھر ویکسین لگوانے کے لیے آن لائن یا فون کے ذریعے رجسٹریشن کروائیں۔

بحرین

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بحرین نے چین کی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی منظوری دے دی اور جلد ہی اس کا استعمال بھی شروع کردیا جائے گا۔

بحرین اور یو اے ای ان ممالک میں بھی شامل ہیں جہاں چین کی کورونا ویکسین کی آزمائش بھی ہوئی تھی اور دونوں ممالک نے رواں ماہ کے آغاز میں ویکسین کی کامیاب آزمائش کے نتائج بھی جاری کیے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے چین کی ویکسین کے جاری کیے گئے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ویکسین کورونا سے 86 فیصد تک محفوظ رکھتی ہے۔

بحرین اور یو اے ای کی برعکس ان کے پڑوسی ملک کویت نے جرمن و امریکن کمپنیوں کی ویکسین کے استعمال کی مںظوری دی۔

کویت

عرب اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق کویت کی حکومت نے 13 دسمبر کو فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کی منظوری دی۔

کویت نے اس وقت کورونا ویکسین کی منظوری دی جب تین دن قبل ہی سعودی عرب نے فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کی منظوری دی تھی۔

گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کویت حکومت کے مطابق دسمبر کے آخر تک انہیں فائزر و بائیو این ٹیک ویکسین کے ڈوز مل جائیں گے اور حکومت نے یومیہ 10 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دسمبر کے اختتام سے قبل سعودی عرب کو بھی فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کے ڈوز مل جائیں گے اور وہاں بھی جلد عام افراد کو ویکسین لگائے جانے کا آغاز ہوگا۔

عرب ممالک سے قبل برطانیہ میں رواں ماہ 8 دسمبر کو فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین عام افراد کو لگانے کا آغاز ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
یواے ای اور بحرین چین کی ویکسین منظور کرنے والے پہلے ملک بن گئے is highly popular post having 1 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site