
میجر عزیز بھٹی شہید کی گود میں موجود بچہ پاکستان کی کونسی انتہائی معروف شخصیت ہیں ؟
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ماضی بھی بڑی خوبصورت چیز ہے ، ایسے ایسے کمال نگینے اپنے سینے میں سموئے ہوئے ہے جن سے ہمارا رشتہ بہت مضبوط ہے ۔ تصاویر ماضی کا وہ دروازہ ہیں جن کے ذریعے ہم ماضی کے حسین جھروکوں میں بڑی آسانی سے جھانک سکتے ہیں ۔ انہیں دیر اپنی یادوں کے آنگن میں سجا سکتے ہیں ، اپنا دل بہلا سکتے ہیں ۔ یہ تصویر بھی ماضی کےاس حسین دور کی عکاس ہے جب بے سرو سامانی کی حالت میں بھی پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی اور ہماری جوانوں کو ان کی جرات اور بہادری کے عوض نشان ِ حیدر عطا کیا گیا ۔ نشانِ حیدر پانے والوں میں سے ایک میجر عزیز بھٹی Shaheedبھی ہیںجو خود تو ہمارے لیے بہادری کا نشان ہیں ہی مگراس تصویر میں ان کی گود میں موجود بچہ بھی کچھ کم نہیں ۔ جی ہاں یہ بچہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں ۔