معروف اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کر گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی ۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔ اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی اس حوالے خاندانی ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔ سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site