سونے کے خریداروں کیلئے اہم خبر ، قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 24 قیراط کا ایک تولہ سونا ہزار روپے مہنگا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کے دام 857 روپے بڑھ کر 106138 روپے ہوگئے ہیں۔ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط کے سونے کی فی 10 گرام قیمت 97294 روپے ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1794 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site