آئندہ انتخابات میں مافیا کو شکست دینی ہے:عمران خان کی نوجوانوں کو ساتھ دینے کی اپیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹائیگر فورس کی ویب سائٹ لانچ کردی اور نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے نوجوان، مرد اور خواتین سمیت کارکنان کو ٹائیگر فورس میں فوری رجسٹریشن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹائیگر فورس، خواتین اور نوجوانوں سے مخاطب ہوں، ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں آپ کی ضرورت ہے۔ تمام نوجوان رجسٹر ہو کر ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں ۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی، 30سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا، دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی، یہ پھر اس لئے اقتدار میں لائے گئےتاکہ باہرکےایجنڈے پر چلیں۔ سابق چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے، آج انہوں نے نیب اور ایف آئی اے کوتباہ کر دیا، 1100ارب روپے کی چوری پرخود کو این آر او دیا گیا، ایف آئی اے میں 16 ارب روپے کے کیسز دفن کر دئیے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں ، یہ کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کے20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے، پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے، میرے اوپر 9 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ ختم ہو گئی پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے، قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا جو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔ میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں، نامور اینکرز پر ایف آئی آر ، میڈیا مالکان کو کالز کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، 60فیصد کابینہ کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھی ہیں۔ نوجوانوں سے کہتا ہوں خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کاحصہ بنیں، انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں، ٹائیگر فورس عوام کو گھر گھر جا کر نکالے ، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سب نے حصہ لینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینی ہے ، آپ رجسٹریشن مکمل کریں میں جلد آپ سے بات کروں گا۔ اُدھر اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ 2 جولائی کو مہنگائی، تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ سرکار اور اس سرکار کی جانب سےاپنی1100 ارب کی کرپشن بچانے کیلئےمہیا کئےگئےNRO-2 کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔اسلام آبادکےاحتجاج کی قیادت میں پریڈ گراؤنڈ میں کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site