وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دےدیا

اسلام آباد (نقارخانہ نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں ۔ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں توانائی بحران نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے، مختلف علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، بجلی کا شارٹ فال سات ہزار سات سو ستاسی میگاواٹ ہوچکا ہے۔کراچی میں بجلی بحران سے شہری بے حال، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز بجلی بحران نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں سے دن کا سکون، رات کا چین چھین لیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی بندش کا عذاب شہروں کے گلے کا پھندا بن گیا۔ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ اورنگی، لیاقت آباد، انچولی سوسائٹی، ملیر کے مختلف علاقے بجلی بحران کی لپٹ میں ہیں۔ پی آئی بی، لائنزایریا اور سرجانی ٹاون میں بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں تبدیلی کی خبر کی تردید کر دی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیرف میں تبدیلی نیپرا اورحکومت سے منظوری سے مشروط ہے۔ ٹیرف کو کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site