عمران خان نے ممبران اسمبلی کو نئے انتخابات کا ٹاسک دیدیا

عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کی تیاری کا ٹاسک دیدیا
لاہور(نقارخانہ نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، بعد ازاں اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایوان وزیر اعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں، 25 مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی، سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔
عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت کی ملاقات ہوئی۔
سابق وزیراعظم نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ڈاکٹر ثاینہ نشتر کو ذمہ داری دے ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ سابق پنجاب حکومت نے غریب خاندانوں کی مدد کے لئے ہمارے اس شاندار پروگرام کو روکا، سابق پنجاب حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے اس اہم پروگرام کو نظر انداز کیا، احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس پروگرام کو ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔
ڈاکٹر ثاینہ نشتر نے احساس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں عمران خان نے اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر سبطین خان کو مبارکباد دی جس پر سبطین خان نے ذمہ داری کے لئے اعتماد کرنے پر عمران خان کا بے حد شکریہ ادا کیا۔
عمران خان سے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site