مونس الٰہی کی پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے ملاقات

لاہور(نقارخانہ نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس می- پنجاب میں کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹویٹر پر مونس الٰہی نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارتِ اعلیٰ دی ہے، ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے، پی ٹی آئی چیئر مین پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید وزارتیں دینے کیلئے مہربان تھے۔
ملاقات کے بعد ق لیگی رہنما نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی ہے اور ہم نے انہیں یقین دہائی کرائی ہے کہ اب مزید کچھ بھی درکار نہیں ہے۔ ملاقات میں پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے جب کہ عمران خان نے صوبائی کابینہ کے دوسرے مرحلے کی اجازت دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site