ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں سونے کا پہلا تمغہ پاکستان کے نام کر دیا

لاہور(نقارخانہ سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا، اسلامی یکجہتی گیمز میں سونے کا پہلا تمغہ پاکستان کے نام کر دیا۔ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلوں میں اسلامی یکجہتی گیمز کی 88 اعشاریہ 55 میٹر ریکارڈ تھرو کی، سٹار ایتھلیٹ کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔اس سے قبل انہوں نے کامن ویلتھ گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ارشد نے ایران میں ہونیوالے امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site