سرفراز احمد کی سوانح عمری چوتھی جماعت کی کتاب میں شامل

لاہور(نقارخانہ سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح عمری کو چوتھی جماعت کی کتاب میں شامل کرلیا گیا۔سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب کے اس صفحے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر سابق کپتان کی سوانح پر مشتمل سبق شامل تھا۔ان کا لکھنا تھا کہ وہ اس وقت کا تصور کرتے ہی خوش ہو جاتی ہیں کہ جب ان کے اپنے بچے سکول میں اپنے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہی والد کے بارے میں پڑھیں گے، الحمد للہ اس سے زیادہ فخر کا مقام اورکیا ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ سرفراز احمد کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے دو آئی سی سی ٹرافیاں، 2006 کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی، نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری سکول کے طلبا جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site