میں منہ میں چاندی کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوا: عامر خان

ممبئی(نقارخانہ نیوز ڈیسک)بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا خاندان بے گھر ہونے والا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرا خاندان امیر نہیں تھا، میں منہ میں چاندی کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والد اچھے پروڈیوسر تو تھے مگر اچھے بزنس مین نہیں تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ تھی کہ میرے والد پر بہت قرض چڑھ گیا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ خاندان تقریبا بے گھر ہونے والا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بچپن بہت خوشگوار تھا، مشکل وقت کے باوجود میرے والد نے بہت جدوجہد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site