ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ میں بھارت فیورٹ ہے: رکی پونٹنگ

لاہور (نقارخانہ سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا۔خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز متوقع ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے اور ماضی کے مقابلوں کے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے بھارت ایشیا کپ میں پاکستان سے جیتے گا۔ یہ میچ دلچسپ ہو گا اور دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا لیکن اس میچ میں میں بھارت کو سپورٹ کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site