پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن پربہت مبارک ہو!

ریاض(نقارخانہ نیوز ڈیسک)سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے نام تہنیتی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پيش کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اسکی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن پربہت مبارک ہو،ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کیلئے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site