سعودیہ عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کیلئے توسیع

اسلام آباد(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) سعودیہ عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کیلئے توسیع کا فیصلہ کر لیا، 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ پر تین فیصد شرح سود عائد ہو گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا اور پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی، سیف ڈیپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا، 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023تک کیے جانے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے نجی ٹی وی سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ عرب سے برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ سعودیہ عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی فراہم کرے گا، سعویہ سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا موخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site