25 مئی کو خاتون پر پستول تان کر دھمکانے والا سب انسپکٹر برطرف!

لاہور(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے 25 مئی کو خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کاروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site