پنجاب پولیس نے شریف خاندان سے سکیورٹی واپس لے لی

لاہور(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سکیورٹی واپس لے لی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کی واپسی کی ہدایت دی گئی، جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن کے گھروں کے باہر پولیس سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے صرف وزیراعظم شہباز شریف کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وزیراعظم نے جو گھر ڈیکلیئر کئے ہیں وہاں پر سیکورٹی دی جارہی ہے۔پنجاب پولیس کے مطابق 500 سے زائد پولیس کے اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے، اس سے قبل عطا تارڑ اور دیگر مسلم لیگی رہنما کو بھی سکیورٹی دی گئی تھی جو کہ واپس ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site