شادی کی ہر پیشکش مسترد کر چکی ہوں: انمول بلوچ

لاہور(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ابھرتی اداکارہ انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے رشتے تو آتے ہیں لیکن وہ انکار کردیتی ہیں۔انمول بلوچ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی۔دوران انٹرویو اداکارہ نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اب تک آنے والی ہر شادی کی پیشکش کو مسترد کر چکی ہیں کیونکہ ان کے لیے آنے والے سب ہی رشتوں میں سے زیادہ تر ان کے آبائی گاؤں کے تھے۔انمول بلوچ نے کہا کہ میرے کزنز وغیرہ کے رشتے آتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب میں کسی گاؤں میں جا کر نہیں رہ سکتی کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی شہر میں گزاری ہے تو اب کسی گاؤں میں گزارا مشکل ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site