صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس، توہین عدالت کی درخواست خارج!

اسلام آباد(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا اور وکلاء کی سرزنش کی۔دوران سماعت جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وکیل لاہور سے ایک یہاں عدالت میں دلائل دے رہا ہے، دونوں وکلاء کی خاتون موکلہ صوفیہ مرزا بھی بار بار مداخلت کر رہی ہے، پہلے فیصلہ کر لیں دلائل کون دے گا، جس فیصلہ کو جوازبنا کر توہین عدالت کی درخواست کی اس پر عمل ہو چکا ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سمری پر دستخط کردیئے ہیں، وزارت خارجہ بچیوں کی یو اے ای سے واپسی کے معاملہ پر اقدامات اٹھا رہی ہے، بچیوں کی واپسی کیلئے پوری حکومتی مشینری ہل گئی ہے۔بعدازاں عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہر 15 دن بعد بچیوں کی واپسی سے متعلق پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site