روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 237روپے کی حد کراس!

لاہور(نقارخانہ کامرس ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 237 روپے کی حد بھی کراس کر گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 7 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 236 روپے 84 پیسے سے بڑھ کر 237 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 17 روپے 91 پیسے مہنگا ہوا ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جبکہ قیمت 245 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 158.90 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41520.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.38 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔کاروبار کے دوران 7 کروڑ 80 لاکھ 85 ہزار 625 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 35 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site