پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 159رنز کا ہدف!

لاہور(نقارخانہ سپورٹس ڈیسک)7میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیدیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، آغاز میں ہی دونوں طرف شاندار سٹروکس کھیلے۔تاہم دونوں کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری جس کا خاتمہ عادل راشد کی شاندار گیند پر ہوا جب بابر اعظم 31 سکور بنا کر بولڈ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے اپنے کیریئر کی 17 ویں نصف سنچری مکمل کی ، وہ تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے بابر اعظم کے ہم پلہ بیٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے دو ہزار رنز 56، کے ایل راہول نے 58 جبکہ ایرون فنچ نے 62 اننگز میں بنائے۔ 109 کے مجموعی سکور پر حیدر علی 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوران نے وکٹ حاصل کی، محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ معین علی نے کیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ شان مسعود کی باری کا خاتمہ عادل راشد نے کیا، ڈیبیو کرنے والے بیٹر پہلے میچ میں ناکام رہے اور سات گیندوں پر 7 سکور بنا کر گلیسن کو کیچ دے بیٹھے۔قومی ٹیم کو پانچواں نقصان محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا، آل راؤنڈر 5 گیندوں پر چار رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ افتخار احمد نے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے۔قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، لوک ووڈ نے تین شکار کیے، عادل راشد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے دوران ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کرنے والے شان مسعود کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شان مسعود کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی۔بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان ، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site