روپیہ مزید کمزور، امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ!

کراچی(نقارخانہ کامرس ڈیسک) ڈالر کی پرواز نہ رک سکی، روپیہ مزید کمزور جبکہ امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 239 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جبکہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site