سیلاب متاثرین کیلئے سعودی امداد کا سلسلہ جاری، 30 ٹن امدادی سامان لیے تیسرا طیارہ کراچی پہنچ گیا

کراچی(نقار خانہ نیوز ڈیسک ) پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے سعودی امداد کا سلسلہ جاری ، امدادی سامان سے بھرے طیاروں کی خصوصی پروازیں پاکستان آنا شروع ،سیلاب متاثرین کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹرکی طرف سے 30 ٹن امدادی سامان لے کر تیسرا خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا جو کراچی میں سعودی قونصل جنرل نے ڈائریکٹر KSrelief پاکستان اور NDMA کے نمائندے کے ہمراہ وصول کیا۔طیارے میں غذائی اور غیر غذائی اشیا کے علاوہ کھجوریں، کمبل اور خیمے شامل ہیں جو کہ حکومت کے تعاون سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں ہر علاقے کی ضروریات کے مطابق متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔جس سے ہزاروں مستفید ہوں گے طیاروں کی آمد کا یہ سلسلہ رواں ہفتے تک جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site