یقین دلاتا ہوں آئندہ احتیاط کرونگا: عمران خان!

اسلام آباد (نقارخانہ نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ کسی جج کے بارے میں بات کرتےہوئے احتیاط کروں گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں مافیاؤں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور مجھے جس سے جنگ نہیں لڑنی، وہ پاکستان کی عدلیہ ہے۔ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ کسی جج کے بارے میں بات کرتےہوئے احتیاط کرونگا۔انہوں نے کہا کہ خاتون جج کو دھمکانے کی نیت نہیں تھی، میں توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتا، میں 26 سال عدلیہ کی آزادی کی کوشش کی، میں نے ارادی طور پر خاتون جج کو دھمکی نہیں تھی،میں نے خاتون جج کے خلاف لیگل ایکشن لینے کی بات کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site