ریڈ زون احتیاط برتنے کےلئے سیل کیا : رانا ثناء

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ممکنہ لانگ مارچ روکنے کے لیے صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، اگر انکار کیا گا تو آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے پاگل شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے ابھی تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں مظاہرین پر برسانے کے لئے جدید طریقہ اختیار جائے گا، ڈرون شیلنگ کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا، صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، اگر پولیس کی نفری بھجوانے سے انکار کیا تو انکے خلاف آئین کے تحت کاروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site