
صحافی ایاز امیر کی بہو کا قتل/ پوسٹ مارٹم مکمل!
اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)مقتولہ سارہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل، مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی تصدیق،پولی کلینکپوسٹ مارٹم میں سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا، پولی کلینک ڈاکٹرز کا سائرہ کے موت کے تعین کیلئے فرانژک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ، سارہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لئے گئے ہیں، فرانژک کیلئے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔ملزم شاہنواز نے مقتولہ کو پہلے جم کے ڈمبل کے ساتھ بے دردی سے مارا اور بے ہوش ہونے پر واش روم کے ٹب میں پھینک کر شاور کھول دیا. جہاں پانی میں تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو فیس بک پر پسند کیا تھا جس کے بعد نکاح چکوال میں ہواصحافی ایاز امیر کی بہو کا قتل گزشتہ رات 11 بجے ہوا، پولیس کو اطلاع صبح ملی،ملزم کا ایک ماہ قبل مقتولہ سے نکاح ہوا تھا، مقتولہ ایک ہفتے قبل کینیڈا سے اسلام آباد پہنچی تھی۔