عمران ہاشمی حمائمہ ملک کے سحر میں مبتلا!

لاہور (نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی بھی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” میں اداکارہ حمائما ملک کو دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور حمائما ملک نے اپنے کرداروں کے پوسٹرز جاری کیے جسے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔حمائمہ ملک نے “دارو” کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی وڈ کے ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ہیروئن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔عمران ہاشمی نے اداکارہ کے شیئر کردہ پوسٹر پر لکھا “حمائما، آپ کا یہ لُک بے حد اچھا لگ رہا ہے، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کا منتظر ہوں”۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site