
کورونا وبا : جاپان کے شہریوں کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار
اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک اس پر قابو پانے کے لیے اپنی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم زیادہ تر ممالک میں حکومتوں کو اپنے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاپان کے شہری اپنی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وارننگ کے باوجود چیری بلاسم کو دیکھنے کے لیے باغات میں گھوم رہے ہیں اور پارٹیاں میں شرکت کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں ایک جاپانی شہری بتاتے ہیں کہ باغ میں ان کی توقعات سے زیادہ لوگ جمع ہوئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ مجھے خدشہ تھا کہ سکیورٹی افسر آئیں گے اور ہمیں ایسا کرنے سے منع کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ عموماً اس پھولوں کے اس موسم میں ہر ویک اینڈ پر ’’ہنامی پارٹیز‘‘ منعقد کرتے ہیں لیکن اس سال آج کے دن ہم ایک ہی بار ایسا کر رہے ہیں۔
VIDEO: Japanese head out to see cherry blossoms, gather in parks to drink and eat despite warnings over #coronavirus and social distancing pic.twitter.com/EO14nLaJEf
— AFP news agency (@AFP) March 23, 2020
جاپان جیسے پڑھے لکھے معاشرے کے ذمہ دار شہریوں کی جانب سے اس طرح کے رویے پر لوگوں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اس ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی اس مشکل وقت میں گھروں میں قیام کریں کیونکہ چیری بلاسم کا موسم اگلے سال بھی آجائے گا۔