بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران حکومت کی پالیسی کے مطابق آیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کرک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کو بے شرمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا، بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران خان کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا، عمران صاحب ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کے بارے میں 18 جولائی 2020ء کا ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے، ‎رومیتہ شیٹی ، اندردوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا آج چیخیں مار رہا ہے، اسے غصہ اس بات کا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے، ‎کوئی غیرقانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں، ‎خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کا چیخنا چلانا بنتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ 190 ملین پاؤنڈ ”بند لفافے“ میں پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے والے کو ”عطیہ“ کرنے جیسا کوئی کام نہیں ہوا، ‎پانچ قیراط ہیرے کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 458 کنال زمین کے لئے حکومتی پالیسی بنانے والا ہمیشہ کی طرح آج بھی جھوٹ بول رہا ہے، ‎توشہ خانہ کی پالیسی بدل کر کروڑوں روپے کی تین گھڑیوں سے منافع کمانے والاجھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے، ‎اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site