نیازی کی انتقامی سیاست نے ملک تباہ کر دیا: احسن اقبال

نارووال(نقارخانہ نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی انتقامی سیاست نے ملک تباہ کر دیا، پی ٹی آئی نے 4 سال چور چور کی گردان کے سوا کچھ نہیں کیا، جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو آج منہ کی کھانا پڑ رہی ہے، پاکستان کو معاشی غلامی میں دھکیلنے والوں کی جانب سے حقیقی آزادی کا نعرہ صرف لطیفہ ہے۔نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نارروال سپورٹس سٹی کیس میں میری بریت میری دیانت داری کا ثبوت ہے، مجھے نارروال کے عوام نے 2018 کے انتخابات میں منتخب کرکے اسمبلی بھیجا، عمران خان نے گزشتہ چار سال کے دوران صرف جھوٹ بولا، چور ڈاکو کا شور مچا کر دشنام طرازی کی، نارروال سپورٹس سٹی کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک گھنٹہ نیب سے سوال کیا کہ وہ کرپشن کا ثبوت دیں لیکن وہ آئیں بائیں شائیں کرتے رہے اور عدالت کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے، عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن عمران نیازی اور ان کی جماعت سوشل میڈیا پر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی مدد نہ کی جائے، پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنے والا کس منہ سے حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے، عمران نیازی نے ملک میں تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا، انہوں نے بھاری قرضے لئے، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکالا، پاکستان کو دنیا میں تنہاکیا اور کشمیر مودی کی جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کڑی شرائط سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، وہ دھوکہ باز، فریبی اورجھوٹا ہے، نارروال سپورٹس سٹی کیس سے ثابت ہوا کہ عمران نیازی نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر جھوٹے کیس بنائے، ہم نے جیلوں اور صعوبتوں کا مقابلہ کیا اورجھکے نہیں، پی ٹی آئی کے ایک لیڈر کو گرفتار کیا گیا تو اگلے دن وہ عدالت میں پیشی کے موقع پر ہائے ہائے کر رہا تھا، 2018 میں اس سٹیڈیم میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جبکہ عمران نیازی کی حکومت نے اسے بھوت بنگلے میں تبدیل کردیا۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site