اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا!

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)نامزد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطورِ سینیٹر حلف اٹھا لیا۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں صادق سنجرانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے بطور سینیٹر حلف لیا، وہ 5 سال کے بعد گزشتہ روز لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جب کہ حکومتی اراکین نے انہیں مبارکبادیں پیش کیں۔اجلاس میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ ایوان میں پہنچے۔ اس سے قبل نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مارکیٹ بیسڈ والا ریٹ رکھا تھا، ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو اجازت نہیں دیں گے وہ افواہیں پھیلا کر روپے کی بے قدری کریں، اس وقت روپے کی قدر مصنوعی طور پر جو گری ہوئی ہے وہ ایک چیلنج ہے، مہنگائی اور یوٹیلیٹی قیمتیں بھی بڑا چیلنج ہے، انشا اللہ کوشش کریں گے مسائل کو کم کیا جا سکے، کل سے اب تک ڈالر 9 روپے نیچے آچکا ہے، ڈالر نیچے آنے کا مطلب 1350 ارب روپے کے پاکستانی قوم کے قرضے کم ہوچکے ہیں۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site