سائفر پر ہم نے صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو بھی لیک ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں اعلیٰ شخصیات کی خفیہ گفتگو افشا ہونے کے سلسلے میں ایک اور آڈیو کا اضافہ ہوگیا، سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی، سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی گفتگو سامنے آگئی ہے۔عمران خان سائفر کے معاملے پر پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں، آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا۔اعظم خان نے کہا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کر لوں گا، آرام سے تو آن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے مزید کہا سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردینگے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں، تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے، دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا، اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فارسٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نا رہے اوربیورو کریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے۔عمران خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں شاہ محمود ، آپ (اعظم خان) میں اورسیکرٹری خارجہ سہیل محمود ہوں گے، اینی ہاؤ، اسے فارن سازش بنا دیتے ہیں۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site