سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست!

لاہور(نقارخانہ سپورٹس ڈیسک)پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پانچویں ٹی 20 میچ میں معین علی نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم الیکس ہیلز 1 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فل سالٹ نے 3 رنز بنائے اور حارث رؤف کا شکار بنے۔انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر بین ڈکٹ تھے جو کہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے، ہیری بروک نے 4 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ڈیوڈ ملان نے 6 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 36 رنز بنائے اورافتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، سیم کرن نے 17 رنز بنائے اور ڈبییو کرنے والے عامر جمال کی گیند پر محمد وسیم جونیئر کو کیچ دے بیٹھے ، کرس ووکس نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، انگلینڈ نے کرس ووکس نے پہلا اوور کروایا جس میں انہوں نے 7 رنز دیئے۔بابر اعظم 1 چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر باؤنڈری لائن پر بین ڈکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود 7 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر مارک ووڈ کو کیچ دے بیٹھے، حیدر علی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 4 رنز بناکر مارک ووڈ کا شکار بنے۔افتخار احمد 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 15 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی نے صرف 5 رنز بنائے اور مارک ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ محمد نواز صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔نائب کپتان شاداب خان نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا ، تاہم دو سکور لینے کی کوشش میں وہ 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، عامر جمال ایک چوکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور سیم کرن کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے، حارث رؤف 8 رنز بناکر کرس ووکس کا شکار بنے۔اس طرح پاکستان نے 19 اوورز میں 145 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3، سیم کرن اور ڈیوڈ ویلے نے 2،2 جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، نائب کپتان شاداب خان، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site