قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا!

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاک کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا اور کہا کہ گرین شرٹس کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، شکایتیں ہیں کہ ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھیجیاں اڑائی گئیں۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ آگے ورلڈ کپ آنے والا ہے اور گزشتہ کئی سیریز ٹیم ہار چکی ہے، معاملہ کمیٹی میں بھیجا جائے، اس پر بحث اور جائزہ ضروری ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کی درخواست پر ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site