ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کیخلاف میچ میں فاسٹ باؤلرز اہم ہتھیار ہونگے: بابراعظم

لاہور(نقارخانہ سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ باؤلرز کو اہم ہتھیار قرار دیدیا۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالےسے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کی موجودگی میں ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے، امید ہے شاہین زبردست طریقے سے کم بیک کریں گے۔ ہمارے پیسرز نے ٹیم کی کامیابیوں میں ہمیشہ اہم کردار اداکیا ہے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں بھی وہ زبردست پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتے ہیں، خصوصاً حارث رؤف نے آؒخری اووز میں بہت اچھی بولنگ کرکے امپرو کیا ہے۔بابراعظم نے کہا کہ بھارت سمیت ورلڈکپ کے ہر میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ کی اچھی تیاری کی ہے اور ٹورنامنٹ میں بھرپور پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ہی بہت پریشر اور جذبات سے بھرپور ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے فینز کیلئے یہ میچ ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site