چین کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کیلئے مسلسل تعاون اور حمایت کا اعادہ

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے لیے مسلسل تعاون اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز اور ان پالیسیوں پر مزید روشنی ڈالی جن کا مقصد ملک میں معاشی اور مالیاتی استحکام لانا ہے۔اسحاق ڈار نے چین کی قیادت کی طرف سے سیلاب سے بچاؤ اور پاکستان کو 15 ارب یوآن کی آسان اقساط میں ادائیگی کے لیے تعاون کوبھی سراہا۔سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری ( سی پیک )پاکستان کی معیشت کو آگے لے جانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں پر کامیاب عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستان کے لیے چینی حکومت کی طرف سے مسلسل تعاون اور حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان میں مختلف منصوبوں میں چینی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سی پیک کے حصے کے طور پر خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں چینی حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے مجوزہ دورہ چین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں اطراف نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کے سفیر کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site