
ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا،رقت آمیز مناظر!
اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک) تحقیقاتی سینئر صحافی و اینکرارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر رقت آمیز مناظر، میت وصول کرنے سینئر صحافی، اہل خانہ اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت جڑواں شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں شہری پہنچے، ہا ئی ا لرٹ سکیورٹی ، جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے ارشد شریف کی رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا، ایئرپورٹ پر جسد خاکی وصول کرنے کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، فلگ شگاف نعرے ’’وہ کون تھا‘‘ سنائی دیئے۔ یاد رہے کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جن کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد براستہ دوحہ قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔تحقیقاتی سینئر صحافی و اینکرارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر رقت آمیز مناظر، میت وصول کرنے سینئر صحافی، اہل خانہ اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت جڑواں شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں شہری پہنچے، ہا ئی ا لرٹ سکیورٹی ، جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے ارشد شریف کی رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا، ایئرپورٹ پر جسد خاکی وصول کرنے کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، فلگ شگاف نعرے ’’وہ کون تھا‘‘ سنائی دیئے۔ یاد رہے کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جن کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد براستہ دوحہ قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔