امریکا کو سعودی ولی عہد کی عزت کرنی چاہیے: روسی صدر

ماسکو(نقارخانہ مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔ماسکو میں سالانہ خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ برکس گروپ میں سعودی عرب کی شمولیت کی حمایت کرتا ہوں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے، امریکا کو شہزادہ محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، امریکی حکام کا دورہ جارحیت تھی، امریکا چین سے تعلقات خراب کرکے غلطی کر رہا ہے۔پیوٹن نے مزید کہا کہ روس یورپ کا دشمن نہیں ہے، کبھی یورپ کے لیے بُری نیت نہیں رکھی، مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ یوکرین نے کیا ہے، یورپ چاہے تو یوکرین کا مسئلہ پر امن طور پر حل ہوسکتا ہے۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site