
ٹرمپ کے جھوٹ نے ایک شخص کی جان لے لی
امریکی ریاست ایریزونا کا رہائشی ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کے علاج کیلیے تجویز کردہ دوائی کے استعمال سے موت کا شکار ہوگیا جبکہ بیوی کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہوگئی۔
گارڈین اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ تقریبا 60 سالہ عمر کے حامل ایک جوڑے نے کلوروکین فاسفیٹ (یہ دوا مچھلیوں کے ٹینک کی صفائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے جبکہ ملیریا کے مرض میں بھی اس دوائی کا استعمال کیا جاتا ہے) کو علاج کے لیے استعمال کیا۔
اس کے متعلق صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کا علاج ہے۔
بینر ہیلتھ نے بتایا کہ اس دوائی کو استعمال کرتے ہی آدھے گھنٹے کے اندر اس جوڑے کی حالت بگڑ گئی جس پرانھیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔
کورونا وائرس کا علاج: کیا ملیریا کی دوا ’کلوروکوئن‘ گیم چینجر ہے؟
برازیل کے صدر نے کورونا وائرس کے مسئلے کو میڈیا کی چال قرار دے دیا
کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی
ڈاکٹروں نے میاں بیوی کی جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں کیں لیکن وہ اس میں مکمل طور پر کامیاب نہ ہو سکےاور شوہر ہلاک ہوگیا جبکہ اس دوران بیوی کی حالت شدید بگڑتی چلی گئی تاہم ڈاکٹروں نے بھرپور کوشش کر کے اسے بچا لیا ۔
خاتون نے حالت بہتر ہونے پر این بی سی کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا بتاتے رہے کہ یہ دوا بنیادی طور پر کافی حد تک کورونا وائرس کے علاج میں معاون ہے۔
اس نے مزید کہا کہ میری لوگوں کو یہ نصیحت ہوگی کہ ” وہ کچھ مت لیں، کسی چیز پر یقین نہ کریں اور ایسی کسی بات پر یقین مت کریں جو صدر ٹرمپ اور اس کے ساتھیوں نے کی ہو۔ صرف ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔”