ناروے میں کرونا اور ہزاروں کرونے کے جرمانے، ایک دلچسپ رپورٹ

گزشتہ ہفتے ایک 40 سالہ آدمی کو ایک میڈیکل سینٹر کے ملازم پر بغیر ماسک کھانسنے اور چیخنے پر 10 ہزار کرون جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ مذکورہ شخص نے ڈاکٹر کے دفتر میں ماسک کیساتھ داخل ہونے کے بعد اسے ہٹایا اور اس دوران وہ کھانسا تھا۔

میڈیکل سنٹر کے عملے کا کہنا ہے کہ اس شخص کو پہلے کرونا ہوا تھا۔ انفیکشن پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر اس علاقہ میں یہ دوسرا شخص ہے جس پر جرمانہ عائد ہوا ہے۔

اس وقت دو مزید کیسز کی پولیس تفتیش کررہی ہے جس میں 17 مارچ کو ایک شاپنگ مال میں ایک شخص سیکورٹی گارڈ کی طرف بڑھتے ہوئے براہ راست چھینکا تھا۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے اہلکار یوہان مارٹینJohan Martin Welhaven نے میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو رپورٹ کیا تھا لیکن ہمارے پہنچنے سے پہلے وہ فرار ہوچکا جسے تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 ایک اور کیس میں پولیس دو مزید افراد کی تفتیش کر رہی ہے جنہیں سویڈن کی سرحد پر ناروے میں داخل ہونے پر روک دیا گیا، نئے قوانین کے مطابق پولیس نے انہیں دو ہفتہ قرنطینہ میں رہنے سے آگاہ کیا تھا۔

قرنطینہ سے بھاگنے والے شخص پر دس لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد

جنوبی کوریا: کورونا کی شکار ایک خاتون نے پانچ ہزار سے زائد افراد میں وائرس پھیلا دیا

کورونا کا مریض لاہور سے فرار ہونے کے بعد خوشاب میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

یاد رہے ناروے نے چند دیگر ممالک سمیت سویڈن سے ناروے میں داخل ہونے والوں کے لئے بھی دو ہفتے قرنطینہ میں رہنے کا قانون لاگو کیا ہے۔

اسی طرح نارویجین پولیس نے ایک 23 سالہ نوجوان کو اس وقت 20 ہزار کرون (تقریبا1800$) جرمانہ کیا جب وہ دو ہفتہ قرنطینہ کے قواعد و ضوابط توڑتے ہوئے ایک پارٹی میں شرکت کے لیے پہنچ گیا۔

‏ناروے کے جنوب مغربی علاقہ (Innlandet) میں واقع پرانے دارالحکومت برگن (Bergen) کا 22 سالہ نوجوان بیرون ملک سے سفر کرکے واپس ناروے پہنچا تھا، جسے وائرس نہ ہونے کے باوجود دو ہفتے آئسولشن میں رہنے کا پابند کیا گیا تھا۔

لڑکے نے اصول توڑنے کا اعتراف کیا جس پر پولیس نے ایکٹ (Infection Protection Act § 4.3.)  کے تحت 20 ہزار نارویجین کرون کا چالان کیا ہے، اگر وہ جرمانہ ادا نہ کرسکا تو 15 دن کے لیے جیل جانا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site