معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی انتقال کر گئے!

کراچی(نقارخانہ نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی خالق حقیقی سے جا ملے۔تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر تھے، مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔دوسری طرف گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معروف عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مفتی محمد رفیع عثمانی کا انتقال نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے عظیم نقصان ہے، دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے مفتی صاحب کی خدمات بے مثال ہیں، رفیع عثمانی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ ہوا، ان کا انتقال اسلام کیلئے عظیم سانحہ ہے، مفتی صاحب کی دینی خدمات لازوال ہیں، اللہ سے دعا ہے انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دینی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت سے دنیا جاری فیض سے محروم ہوگئی ہے، دین کے لیے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site