لانگ مارچ، سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کے صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر کو خطوط!

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو خطوط لکھ دیئے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ لانگ مارچ 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچے گا جہاں پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔دوسری طرف وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے چاروں صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومت کو خط ارسال کر دیئے ہیں۔خط میں تمام صوبائی حکومتوں، جی بی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔خط میں مزید کہا گیا کہ حقیقی آزادی مارچ کی جڑواں شہروں میں آمد کی رسک اسسمنٹ کی گئی، مختلف گروپوں نے لانگ مارچ سے متعلق تھریٹ جاری کررکھے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو خطوط لکھ دیئے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ لانگ مارچ 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچے گا جہاں پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔دوسری طرف وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے چاروں صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومت کو خط ارسال کر دیئے ہیں۔خط میں تمام صوبائی حکومتوں، جی بی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔خط میں مزید کہا گیا کہ حقیقی آزادی مارچ کی جڑواں شہروں میں آمد کی رسک اسسمنٹ کی گئی، مختلف گروپوں نے لانگ مارچ سے متعلق تھریٹ جاری کررکھے ہیں۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site