وفاچشتی کی زیرصدارت ایڈیٹرز کونسل کا پندرہ روزہ مشاعرہ!

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)وفاچشتی کی زیرصدارت راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کے مشاعرہ بعنوان محفل شعرو سُخن کا انعقاد،ڈاکٹر عارف فرہاد مہمان خصوصی جبکہ رخسانہ سحر بطور مہمان اعزاز شریک ہوئیں۔

نظامت کے فرائض حسب روایت ایڈیٹرز کونسل کے صدر سید فدا حسنین شیرازی نے انجام دیئے۔راولپنڈی اسلام ایڈیٹرز کونسل کے پندرہ روزہ مشاعرہ کا انعقاد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے لائبریری ہال میں کیا گیا۔محفل میں میر مجلس وفا چشتی ،ڈاکٹر عارف فرہاد، رخسانہ سحر، عبدالقادر تاباں،فدا شیرازی،نوابزادہ خورشید،نصرت یاب نصرت،آغاسلیم،ڈاکٹر صلاح الدین صالح،چندہ خیزی بنت شاد ،محمد عمر خان اور دیگر نے اپنا کلام سُنایا۔

میر مجلس وفا چشتی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام ایڈیٹرز کونسل کا یہ سلسلہ قائم و دائم رہے اس سے شعرا کی شاعری میں تازگی برقرار رہتی ہے اور مشقِ سُخن کا سلسلہ بھی نہیں رُکتا۔انہوں نے اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کے صدر سید فدا حسنین شیرازی ادب کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا۔ڈاکٹر عارف فرہاد کا کہنا تھا کہ ایڈیٹرز کونسل کی صحافیوں اور شعراء کے درمیان فاصلہ کو ختم کرنے کے حوالے سے کی جانیوالی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔شرکاء میںسینئرصحافی عبدالودود قریشی،راجہ تنویر دھنیال ،تنویر شاہد و دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site