کابل سفارتخانے پر حملہ، کالعدم تنظیم کے دعوے کی تصدیق کر رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔موجودہ صورتحال پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ مشاورت سے رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں، دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے سب کو مل کر طاقت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site