عظیم لوگ

محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈوکیٹ
نوے برس کا بوڑھے شخص مالک مکان کو کٸی مہینے سے کرایہ بھی نہیں دے پایا تھا۔ مالک مکان کو طیش آگیا اس نے بوڑھے شخص کا سامان گھر سے باہر پھینک دیا۔ یہ بھارت کے شہر احمد آباد کا واقعہ ھے۔ محلے والوں نے مالک مکان کے سے منت زاری کی کی کہ اس بوڑھے آدمی کو واپس گھر میں رہنے دے وہ کرایہ کہیں نہ کہیں سے ادھار پکڑ کر ادا کر دے گا۔ اتفاق یہ ہوا کہ ایک اخبار کا رپورٹر وہاں سے گزرا۔ اسے نحیف اور لاچار آدمی پر بہت ترس آیا اس نےتمام معاملہ کی تصاویر اپنے ایڈیٹر کو لا دکھاٸیں ایڈیٹر تصاویر دیکھیں تو چونک اٹھا۔ایڈیٹر نے رپورٹر کو بتایاکہ یہ ہندوستان کا دومرتبہ وزیراعظم رہ چکا ھے اور اس کا نام شری گلزاری لال نندہ ھے۔

اگلے دن اخبار چھپا تو قیامت آ گئی۔ مگر شری گلزاری لال نندہ نے حکومتی پیشکشوں کہ سرکاری مکان وغیرہ لے لیں سے معذرت کرلی تاہم منت سماجت پر بڑی مشکل سے پانچ سو روپے وظیفہ لینے پر آمادگی ظاہر کیگلزاری لال نندہ حیرت انگیز کردار کا انسان تھا۔ سیالکوٹ میں جولائی 1898 میں پیدا ہوا۔ اور جنوری 1998 میں احمد آباد میں فوت ہو گیا۔ جواہر لال نہرو کے انتقال کے بعد 1964 میں وزیراعظم رہا۔ اور 1966میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد بھی اس بلند پایہ منصب پر فائز رہا99 سال کی عمر فوت ھوۓ کیا شری گلزاری لال نندہ کا تعلق برصغیر کی مٹی سے نہیں تھا ۔۔۔بھارت اور پاکستان میں بدعنوان سیاست کا طوفان برپا ھے لوٹ کھسوٹ عام ہے یہاں پاکستان میں سیاستدان جانتے ہیں کہ وہ کچھ بھی کر لیں جتنا مرضی لوٹ لیں ہمارا کوٸی بھی بال بیکا نہیں کرسکتا کوٸی نہ کوٸی این آر او ان کی “نیا ” ( کشتی ) کو پار لگا دے گا یہی وجہ ھے کہ بد عنوانی کرنے والا یہاں عزت کا حقدار ہے لوٹ کھسوٹ نشان امتیاز بن چکا ھے پاکستان سے لوٹی ھوٸی رقم سوٸس بنکوں میں پڑی ہے ایک سابق وزیراعظم سے سپریم کورٹ بیرونی دولت منگوانے کا خط نہ لکھا اس وزیراعظم وزارت عظمی کی”بلی” (قربانی) دیدی مگر ٹس سے مس نہ ہوا صرف ہوا نیب قوانین میں کی گٸی ترامیم 2022 میں ایسے قوانین متعارف ترمیم۔کر دیٸے گٸے جن سے بد عنوانی کا خاتمہ ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ملکی حالات ناقابل بیان ہیں اس کی وجہ یہ بد عنوانی ہٕے اب بھی وقت ہے مقتدر حلقے پاکستان کی خاطر بے رحم احتساب کی تاریخ رقم کریں کچھ کرٸیے صاحب میرا ملک مشکل میں ہے۔

About Post Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site