کوئٹہ :قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے فینسنگ کے مقابلوں کا انعقاد

کوئٹہ(نقارخانہ نیوز ڈیسک)قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے کوئٹہ میں فینسنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کالجز کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اوراپنے ٹیلنٹ کےجوہر دکھائے۔کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں قائداعظم ڈے انٹرکالج فینسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ کے مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی، دو روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے کامیابی کے لئے بھرپور کوششیں کیں۔قائد اعظم انٹر کالج چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیکر خوشی ہوئی، چند سالوں کی محنت کے بعد یہاں کے پلیئرز قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیل چکے ہیں اور مستقبل میں انٹرنیشنل لیول کے مقابلوں میں کامیابی سے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے خواہاں ہیں۔چیمپئن شپ کے اختتام پر ٹورنامنٹ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site