سال 2023 کیسا ہوگا؟

اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) سال 2023 میں سیاسی اور معاشی حالات کیسے ہوں گے اور کیا 2023 الیکشن کا سال ہوگا؟نیا سال 2023 آنے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں۔آئندہ بارہ ماہ گزشتہ بارہ ماہ سے کیسے مختلف ہوں گے۔ستاروں کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ ملکی، سیاسی اور معاشی حالات کیا کہتے ہیں۔92 نیوز کے پروگرام “Breaking views with Malick” میں سینئر صحافی محمد مالک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نذیر نے انکشاف کیا کہ ٹیرو کارڈز کے مطابق گزشتہ حکومتی سسٹم تبدیل ہو کر جون 2023 میں نیا سسٹم آجائےگا۔ سال 2023 میں سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر ہوگی اور آئندہ سال تباہ کن سال ثابت ہو سکتا ہے۔عالیہ نذیر نے ستاروں کے علم کے مطابق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت مارچ 2023 تک اپنے اختتام کو پہنچے گی اور الیکشن 2023 جون کے ماہ سے پہلے ہو جائیں گے۔عالیہ نذیر نے عمران خان سے متعلق اہم پیش گو ئی بھی کی ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کا جو کارڈ ہے وہ غروب نہیں ہوتا دکھائی دے رہا،وہ ابھی بھی بہت مضبوط نظر آرہے ہیں ہیں۔اگر الیکشن منعقد ہوئے تو پی ٹی آئی ہی دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور دوسرے نمبر پر پی پی پی کے آنے کا اندیشہ ہے۔عالیہ نزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بعد بلاول بھٹو کا کارڈ بہت مضبوط ہے،بلاول کے بعد نواز شریف پھر حمزہ اور آخر میں مریم نواز کا کارڈ مضبوط نظر آرہا ہے ۔دوسری طرف محمد علی زنجانی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنسنی خیز پیش گوئیاں کردیں۔ ان کے مطابق اگر سال 2023 میں الیکشن ہوئے تو یہ بہت بڑا معجزہ ہوگا۔ محمد علی زنجانی نے کہا کہ سال 2023 سیاسی اعتبار سے راہو اور کیتو کا سال ہوگا۔ انہوں نے خصوصاً ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں نقصان، مایوسی، ناامیدی اور حادثات کا اندیشہ ظاہر کردیا۔محمد علی زنجانی نے جنرل عاصم منیر کے ستاروں کے مثبت ہونے کی پیش گوئی بھی کی ، محمد علی زنجانی نے کہا کہ سال 2023 میں جنرل عاصم منیر ایسے کمانڈر ہوں گے جن کا مزاج کسی سیاسی جماعت یا سیاست دان کے ساتھ تعلقات میں بہتر دکھائی نہیں دیتا۔محمد علی زنجانی کے مطابق پاکستان آرمی کو ایسا کمانڈر طویل عرصہ کے بعد ملا ہے جو ملک کو درست سمت میں لے کر جائے گا۔اس کی علاوہ 2023 میں عوام کو Natural causes کا سامنا کرنے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔وہاں کنعان چوہدری نے بھی سال 2023 میں مولانا فضل الرحمان کے متعلق پریشان کن پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو قانونی کاروائی اور بیماریاں میں لاحق ہونے کے نمایاں خدشات ہیں جبکہ کنعان چوہدری کے مطابق سال 2023 عمران خان اور بلاول بھٹو کے لیے خوش قسمتی کا سال ظاہر ہورہاہے ۔سامعہ خان نے بھی عمران خان کے ستارے کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ستارہ 17 جولائی 2023 تک گردش میں رہے گا۔ سامعہ خان نے واضع کہا عمران خان دوبارہ جلد وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے۔انہوں نے الیکشن سے متعلق اپنی معلومات بتائیں کہ سال 2023 میں الیکشن منعقد ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے اور سال 2023 میں الیکشن ہوئے تو یہ بہت بڑا معجزہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site