سینئر صحافی جاوید چوہدری نے ایم کیو ایم کے پی ڈی ایم ساتھ معاہدے کی اندرونی کہانی بتادی

اسلام آباد (رافعہ زاہد ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹری جنرل اسد عمر نے 1 جنوری2023 کی پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے متعلق بیان دیا تھا کہ اس وقت کراچی کی سڑکوں پر یہ تاثر نہیں ہے کہ متحدہ والے اپنی مرضی کے ساتھ پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں اور باہمی رنجشیں دور کر رہے ہیں، تاثر یہ ہے کہ انہیں بیٹھا یا جارہا ہے۔سینئر صحافی جاوید چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں اسد عمر کے اس بیان پر اہم انکشاف کردیا۔ انہوںنے بتایا کہ ایم کیو ایم کے کچھ ذرائع کے مطابق فروغ نسیم نے جنرل باجوہ سے ملاقات کی اور ان کی رائے پوچھی کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھیں یا پی ڈی ایم کے ساتھ شمولیت اختیار کریں جس پر جنرل باجوہ نے صاف کہا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں۔ جاوید چوہدری کے مطابق فروغ نسیم کے دوبارہ اسرار کرنے پر جنرل باجوہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میں یہ چاہتا ہوں عمران خان اپنی پانچ سال کی حکومت کا عرصہ پورا کریں جس پر فروغ نسیم نے بیان دیا کہ اس کا مطلب ہے کہ مزید ڈیڑھ سال پاگل کے ساتھ گزارنا پڑے گا۔
جاوید چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ کچھ مدت کے بعد فروغ نسیم نے خالد مقبول صدیقی سے جنرل باجوہ کا ٹیلیفونک رابطہ کروایا۔جس میں خالد مقبول صدیقی نے جنرل باجوہ کے سامنے اپنے دو مطالبات پیش کئے، ان مطالبات میں پہلا سندھ کی گورنر شپ اور دوسرا کراچی کی مئیر شپ تھے اور یہ دونوں مطالبات جنرل باجوہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے پورے کرا سکتے تھے تاہم انہوںنے ان مطالبات کو عمران خان سے پورا کروانے سے انکار کر دیا ، خالد مقبول صدیقی نے دو ٹوک جواب دیا کہ پھر یہ مطالبات پی ڈی ایم پورے کرنے پر تیار ہے جس میں یہ واضح ہے کہ پی ڈی ایم اور ایم کیو ایم کے معاہدے میں سندھ کی گورنر شپ اور کراچی کی مئیر شپ شامل ہے۔ پروگرام میں مزیدسینئر رہنما پیپلزپارٹی سلیم مانڈوی والا نے واضح بیان دیا کہ پی پی پی کراچی کی مئیر شپ بھی ایم کیو ایم کے حوالے کر چکی ہے۔گورنر کامران ٹسوری نے اپنے سیکٹری کو بطور مئیر کراچی نامزد کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سینئر صحافی جاوید چوہدری نے ایم کیو ایم کے پی ڈی ایم ساتھ معاہدے کی اندرونی کہانی بتادی is highly popular post having 1 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site