جنرل باجوہ کے خان اور زرداری کو دیے 2این آر اوز کی کہانی ، سابق آرمی چیف نے عمران خان کو نا اہلی سے کیسے بچایا؟

اسلام آباد (رافعہ زاہد ) سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے 27 دسمبر 2022 کے کالم ’’جنرل باجوہ کے دہ این آر او‘‘ کے ذریعے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔ جاوید چوہدری نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ نے اپنی مدت ملازمت کے دوران 2 بار این آر او دیا ۔ پہلا این آر او 2017ء میں عمران خان کو دیا گیا اور دوسرا عمران خان کے حکم پر 2021ء میں آصف علی زرداری کو دیا گیا تھا۔گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا کہ ’’میں نے ایسا کیا کیاتھا کہ جنرل باجوہ مجھے این آر او دیتے؟‘‘سینئر صحافی جاوید چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں اپنے کالم “جنرل باجوہ کے دو این آر او” کی وضاحت کرتے ہوئے بیان دیا کہ حنیف عباسی نے نومبر 2016ء میں سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دو پٹیشنز دائر کیں‘حنیف عباسی کا دعویٰ تھا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ اور بنی گالا کی تین سو کنال اراضی کی منی ٹریل چھپائی جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے بھی آف شور کمپنیاں ‘ بیرون ممالک اثاثے اور ساڑھے اٹھارہ ہزار ایکڑ اراضی چھپائی اور یہ سٹاک ایکسچینج میں ان سائیڈر ٹریڈنگ بھی کرتے رہے لہٰذا یہ دونوں حضرات آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے تحت صادق اور امین نہیں ہیں‘ انہیں ڈس کوالی فائی کیا جائے۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت تک عمران خان وزیراعظم نہیں بنے تھےلیکن اُس وقت جہانگیر ترین ، عون چوہدری اور مرحوم نعیم الحق کے مطابق عمران خان نااہلی کے دہانے پر تھے تاہم فوج نے انہیں نا اہلی سے بچالیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
جنرل باجوہ کے خان اور زرداری کو دیے 2این آر اوز کی کہانی ، سابق آرمی چیف نے عمران خان کو نا اہلی سے کیسے بچایا؟ is highly popular post having 1 Twitter shares
Share with your friends
Powered by ESSB

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site