صدر مملکت نے پمز بل 2022 ء کی منظوری دے دی!

اسلام آباد(نقارخانہ نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022ء کی منظوری دے دی۔بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021ء کو ری پیل repeal کرنا ہے، صدر نے یہ بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت 8 نومبر 2022ء کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔پارلیمنٹ نے آئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 ء کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا، صدر نے پمز بل 2022 ء کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

We are working hard for keeping this site online and only showing these promotions to get some earning. Please turn off adBlocker to continue visiting this site